تحریک انصاف کے صدر کو کو کتنی بار گرفتار کیا گیا، وکیل نے گنتی کر کے بتا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو کتنی بار گرفتار کیا گیا، ان کے وکیل نے گن کر بتا دیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر حراست میں لے لیا، ان کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا۔ اینٹی کرپشن سیل پرویز الہیٰ کو جوڈیشل کمپلیکس سے لے کر لاہور روانہ ہو گیا۔

پرویز الہیٰ کے وکیل عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ انہیں 12 ویں مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس مرتبہ ان کو جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ روز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں ان کی ضمانت ہوئی تھی۔ چار ماہ سے ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے مگر وہ اپنے سیاسی موقف پر قائم ہیں۔وہ کسی طرح کی پریس کانفرنس کیلئے تیار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *