قطرائیرویز کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی متعدد کوششیں ناکام، پھر کیا ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی(پاکستان امیج)دوحہ سے کراچی آنیوالی قطرائیرویز کی پرواز QR610 کی لینڈنگ کی کوشش کامیاب نہ ہونے پر بالآخرمسقط ڈائیورٹ کردیاگیا جہاں مسقط ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نصف شب سے صبح تک ہو نیو الی طوفانی بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر آنے والی غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کا رخ مسقط ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔طیارے نے کئی بار کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ لینڈنگ میں ناکامی پر پرواز کو کراچی سے مسقط ڈائیورٹ کیا گیا۔ 250 سے زائد کراچی آنیوالے مسافر تاحال مسقط ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق قطرائیرویز کی پرواز QR610 روزانہ صبح 7 بجے کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *