پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ان پڑھ افراد سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا

لاہور(پاکستان امیج) ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے پنجاب میں ان پڑھ افراد کا کمپیوٹرائزڈ کے بجائے زبانی ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہورکے مطابق ٹریفک اشاروں سے متعلق ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے باعث غیر تعلیم یافتہ افراد فیل ہوجاتے تھے۔ ان پڑھ افراد اب کمپیوٹرائزڈ کے بجائے زبانی ٹیسٹ دے سکیں گے۔ سینٹر انچارج ٹریفک اشاروں سے متعلق زبانی سوال کرے گا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ کی آڈیو اورویڈیو ریکارڈ ہوگی۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن سخت کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *