اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ہماری سپیکر قومی اسمبلی سے کسی بھی مذاکراتی عمل پر گفتگو نہیں ہوئی،کوئی پی ٹی آئی رکن اسمبلی لیگی قیادت یا رہنماؤں سے مذاکرات کیلئے رابطے میں نہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی سینئر قیادت نے ن لیگ سے نہ کوئی مذاکرات کئے نہ خواہش ہے،قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق سپیکر سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوتی ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی نے نہ ہی مذاکرات کی کوئی آفر دی نہ ہی کوئی فیور مانگا۔
Pakistan Image