ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،قیمت فی کلوگرام 243 روپے 99 پیسے مقرر

اسلام آباد(پاکستان امیج)ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 99 پیسے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا ہے اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت 243 روپے 99 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر 82 روپے 54 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، 11.8 کلو گرام والے گھریلو سلنڈ ر کی قیمت 2 ہزار 879 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *