مشعال یوسفزئی سے قلمدان کیوں اور کس کے کہنے پر واپس لیا گیا؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پشاور(پاکستان امیج)مشعال یوسفزئی سے مشیر سماجی بہبود کا قلمدان واپس کیوں اور کس کے کہنے پر لیا گیا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ مشعال کے پارٹی کے مرکزی معاملات میں مداخلت پر اعتراض ہے،پارٹی کے سینئر رہنما نے ’’ڈی نوٹیفائی مشعال‘‘کا میسج علی امین کو بھیجا،سینئر رہنما نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرمیسج وزیراعلیٰ کو بھیجا،ذرائع کا مزید کہناتھا کہ مشعال یوسفزئی کیخلاف بانی پی ٹی آئی کو سینئر قیادت کی جانب سے شکایات ملیں،مشعال یوسفزئی پر ہر جگہ بشریٰ بی بی کا نام استعمال کرنے کا بھی الزام ہے،مشعال کی بطور مشیر محکمہ سماجی بہبود کارکردگی بھی غیرتسلی بخش تھی۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کاکہناتھا کہ مشعال کی نہ کابینہ میں کارکردگی تھی نہ پارٹی کو کچھ فائدہ دیا، مشعال یوسفزئی کا رابطہ صرف اعلیٰ قیادت کے ساتھ ہی ہوتا تھا، مشعال یوسفزئی کو کابینہ میں لینا میرے لئے بڑاباعث تعجب تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *