انجلین ملک کی گاڑی سے ‘حادثہ’، ہجوم نے اداکارہ کا فون ضبط کرلیا

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی سے مبینہ طور پر حادثہ پیش آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر انجلین ملک کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ متعدد افراد اداکارہ کی گاڑی کو گھیرے اُنہیں گاڑی سے باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ کی گاڑی کے اردگرد رکشہ اور دیگر گاڑیاں بھی موجود ہیں جن میں سے کچھ گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم میں سے ایک شخص آگے بڑھ کر اداکارہ انجلین ملک سے اُن کا موبائل چھین لیتا ہے جس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ میں کہیں نہیں بھاگ رہی بلکہ یہاں ہی کھڑی ہوں لہٰذا میرا موبائل فون واپس کریں۔

سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انجلین ملک کی گاڑی سے کراچی کے علاقے کلفٹن میں حادثہ پیش آیا، اداکارہ نے رکشے سمیت دیگر گاڑیوں کو ٹکر ماری تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ابھی تک انجلین ملک نے اس حادثے اور وائرل ویڈیو کے حوالے سے کوئی بیان یا سوشل میڈیا پوسٹ جاری نہیں کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *