ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کیلئے ایک اور پریشان کن خبر

راولپنڈی (پاکستان امیج) بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے کے بعد فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے، پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے بغیر ٹاس ہوئے منسوخ کر دیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو ڈراپ کیا گیا تھا۔

بنگلا دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے والے شاہین آفریدی کو اب قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ٹیم منیجمنٹ نے شاہین آفریدی کو بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ریلیز کیا۔

اس سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بتایا تھا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں، ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں اور اب قومی فاسٹ باؤلر 5 ستمبر کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے فیصل آباد پہنچیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *