انگلینڈپاکستان ٹیسٹ سیریزکی میزبانی راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کو دینے کا پلان تیار

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کرانے کی حکمت عملی بنا لی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اکتوبر میں انگلینڈکے دورہ پاکستان کا ایک ٹیسٹ میچ فیصل آباد میں کرانے کا ابتدائی پلان تیار کیا گیاہے، انگلینڈپاکستان ٹیسٹ سیریزکی میزبانی راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کو دینے کا پلان تیارکیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ فیصل آباد اور تیسرا راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، مستقبل میں فیصل آباد کو انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کی میزبانی دینا ہے ،پی سی بی فیصل آباد میں زیادہ تماشائیوں کی آمد کی امید رکھتا ہے، پی سی بی کی گوجرانوالہ میں کرکٹ کی واپسی پر بھی نظریں مرکوز ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *