کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیش رفت، بغاوت اور جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کے شواہد شامل کرنے کا حکم

لاہور (پاکستان امیج) کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پراسیکیوشن نے بغاوت سمیت اہم شواہد شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پراسیکیوشن نے سانحہ 9 مئی اور کورکمانڈر (جناح) ہاؤس حملہ کیس کا چالان اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا، بغاوت اور دیگر اہم شواہد چالان میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پراسیکیوشن نے عوام کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق ویڈیوز چالان کا حصہ بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسران کو چالان پر اعتراض دور کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا، سپیشل پراسیکیوٹر کی چالان 3 روز تک دور کرکے پیش کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ چالان عدالت پیش ہونے کے بعد مقدمے کا ٹرائل شروع ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *