عمران خان سے جیل سہولیات واپس لینے کی افواہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بیان بھی سامنے آگیا

راولپنڈی(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل سہولیات واپس لینے کی افواہوں پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بیان بھی سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی سے جیل سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید کردی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں،عمران خان کی سکیورٹی اور صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے،انہیں ایک انگریزی روزنامہ روزانہ دیا جاتا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ کا مزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے مشین اور واک کیلئے جگہ بھی دستیاب ہے،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کھانے کیلئے علیحدہ کچن دیا گیا ہے،اس کے علاوہ ان کی سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے،بانی پی ٹی آئی کو پڑھنے کیلئے کتابیں بھی دستیاب ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *