کراچی(پاکستان امیج) ڈراپ ہونے پر شاہین آفریدی کا دل ٹوٹ گیا، وہ اپنے ساتھ مسلسل ناروا سلوک پر افسردہ ہیں، ذرائع کے مطابق ایک ٹیم آفیشل پیسر کو پسند نہیں کرتے، حالیہ فیصلے میں انہی کا اہم کردارہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں بنگلہ دیش سے میچ میں عبرتناک شکست کا ملبہ شاہین آفریدی پر گرا دیا گیا، وہ دوسرے ٹیسٹ کی ٹیم سے باہرہونے والے واحد کھلاڑی ہیں،12 رکنی اسکواڈ میں میر حمزہ اور ابرار احمد کو لیا گیا ہے۔
شاہین کو پہلے ٹیسٹ کے بعد نومولود بچے سے ملاقات کیلئے کراچی جانے کی اجازت دی گئی، انھیں 2 دن بعد ہی راولپنڈی واپس بلوا لیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق گذشتہ روز جب شاہین کو ٹیم مینجمنٹ نے ڈراپ کرنے کا بتایا تو وہ حیران رہ گئے، انھیں سمجھ نہیں آیا کہ اگر کھلانا نہیں تھا تو واپس کیوں بلوایا گیا۔اس سے قبل شاہین کو صرف ایک سیریز میں شکست پر ٹی ٹوئنٹی قیادت سے الگ کر دیا گیا تھا، ان کے بولنگ ایکشن اور رفتار پر بھی سوال اٹھائے جا چکے، حال ہی میں وہ ٹیسٹ کی نائب کپتانی سے بھی محروم ہو گئے۔
جنوبی پنجاب ودیگر علاقوں کی صورتحال تو بڑی خراب ہے،کچے کے ڈاکوؤں کو ہم بچپن سے دیکھ اور سن رہے ہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
ذرائع کے مطابق ان تمام باتوں کا شاہین پر خاصا منفی اثر پڑا ہے، انھوں نے لیگز کے معاہدے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کیلیے دستیابی ظاہر کی لیکن ڈراپ کر کے انھیں سخت پیغام دیا گیا، ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم کی مینجمنٹ کے ایک رکن شاہین آفریدی کو پسند نہیں کرتے، بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔
میچ میں کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن صرف شاہین کو ہی نشانہ بنایا گیا جس پر وہ ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کا آج آغاز ہوگا، سیریز برابر کرنے کیلیے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔
Pakistan Image