ابھیشیک سے شادی کے بعد خود کی پہچان کھودینے کے سوال پر ایشوریا نے کیا جواب دیا تھا؟ ماضی کا کلپ پھر وائرل

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کپل ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کا ازدواجی تعلق ان دنوں دوریوں کے سبب خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس کے حوالے سے ایشوریا کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے تاہم اداکارہ کا ماضی کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، یہ دور ایشوریا کے کیرئیر کے عروج کا دور تھا اور شادی کے بعد اس جوڑے کی فلم گرو بھی سپرہٹ رہی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک اور ایشوریا شادی کے فوری بعد ‘the unforgatable’ نامی ٹور میں کیلئے گئے تھے اس ٹور پر امیتابھ بچن اور پریتی زنٹا بھی شامل تھیں۔

اسی دوران ایک پریس کانفرنس میں ایشوریا سے جب ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم آپ کو شادی اور بچوں کے بعد نہیں کھوئیں گے جس پر ردعمل دیتے ہوئے ایشوریا نے کہا تھا کہ ’میں اولاد کی منتظر ہوں اور شادی سے لطف اندوز ہو رہی ہوں لیکن اس میں خود کو کھونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔

بعد ازاں بیٹی آرادھیا کی پیدائش کے بعد ایشوریا کو شادی سے پہلے کیے گئے پروجیکٹس کی بانسبت کم اسکرین پر کم دیکھا گیا، اس حوالے سے ایک انٹرویو میں ایشوریا نے بتایا تھا کہ ’ انہیں بیٹی آرادھیا کے ساتھ رہنا اور اس کی دیکھ بھال کرناخوشی دیتا ہے‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ کو آخری مرتبہ تامل فلم ’ پونین سیلون 2 ‘ میں دیکھا گیا تھا، اس فلم کی کامیابی کے بعدایشوریا کے مداح نے ایکس پر ابھیشیک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھاتھا کہ ’اب ایشوریا کو مزید فلمیں سائن کرنے دیں اور آپ آرادھیا کا خیال رکھیں‘۔

مداح کے ٹوئٹ پر اس وقت ابھیشیک بھی خاموش نہ رہ سکے تھے اور جواباً کہا تھا کہ سر!ایشوریا کو یقینی طور پر کچھ بھی کرنے کے لیے میری اجازت کی ضرورت نہیں ہے‘ ، اس پر سوشل میڈیا صارفین نے ابھیشیک کی پذیرائی کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *