زلزلے کی ابتدائی رپورٹ موصول، آفٹر شاکس سے نمٹنے کیلیے مشینری اور عملہ الرٹ ہیں : پی ڈی ایم اے پنجاب

لاہور(پاکستان امیج ) پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی ۔

لاہور، ملتان، اسلام آباد، گجرانوالہ، سرگودھا، سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا، جبکہ گہرائی 215 کلومیٹر تھی،پنجاب بھر میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے،زلزلے کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *