دوسرا ٹیسٹ؛شاہین آفریدی ڈراپ ،کس کھلاڑی کوٹیم میں شامل کیا گیا؟ہیڈکوچ نے بتا دیا

راولپنڈی (پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا۔شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہاکہ عامر جمال فٹنس کلیئرنس نہیں کر پائے،فاسٹ بولر میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،ابراراحمد کو 12رکنی سکواڈ میں کنڈیشنز کو دیکھ کر شامل کیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کاکہناتھا کہ بطور ٹیم اچھے فیصلے کرنے ہوں گے،پاکستان کو کم بیک کرنا ہوگا، 12رکنی سکواڈ میں بابراعظم ،صائم ایوب، میرحمزہ شامل ہیں،اس کے علاوہ محمدرضوان، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، خرم شہزادسکواڈ میں شامل ہیں، ٹیم میں شان مسعود، مسعود شکیل، ابراراحمد، محمد علی ، سلمان علی آغا بھی شامل ہیں۔ان کاکہناتھا کہ آج پچ نہیں دیکھی، کل صبح کنڈیشنز دیکھیں گے،کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کو آسٹریلیا کی طرح کھیلنا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *