اسلام آباد (پاکستان امیج)حکومت نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 26 روپے سے زائد اضافہ کر کے عوام پر بوجھ مزید بڑھا دیاہے جس پر سینئر صحافی حامد میر بھی پھٹ پڑے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ایک زمانہ تھا جب پٹرول کی قیمت میں دو یا تین روپے اضافے پر ہاہاکار مچ جاتی تھی اب تو سیدھا 26 روپے فی لیٹر بڑھا دیا جاتا ہے اور بجلی کے بلوں کے ستائے عوام کی چیخ بھی نہیں نکلتی اب 331 روپے فی لیٹر پٹرول کون ڈلوائے گا؟“
ایک زمانہ تھا جب پٹرول کی قیمت میں دو یا تین روپے اضافے پر ہاہاکار مچ جاتی تھی اب تو سیدھا 26 روپے فی لیٹر بڑھا دیا جاتا ہے اور بجلی کے بلوں کے ستائے عوام کی چیخ بھی نہیں نکلتی اب 331 روپے فی لیٹر پٹرول کون ڈلوائے گا؟ pic.twitter.com/bNyy8pkB13
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 16, 2023
Pakistan Image