وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
کوئٹہ پہنچنے پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی و دیگر حکام نے ایئر پورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، صوبے کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع، وفاقی وزیر داخلہ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس میں بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ ،صوبائی کابینہ ،ارکان پارلیمنٹ اور دیگر وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *