کراچی (پاکستان امیج) اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز کی جانب سے دوسری شادی سے متعلق بات کرنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
حال ہی میں یاسر نواز اور ندا یاسر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ قانون سازی کی جائے کہ ہر 15 سال بعد بیوی اپنے شوہر کی دوسری شادی کروائے۔ یاسر نواز اور ندا یاسر کے یوٹیوب ویڈیو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سوشل میڈیا صارفین نے یاسر نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
View this post on Instagram
شرم کا مقام ہے اپنی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرنا چاہیے آپ مبارکبادیں دے رہے ہیں، یحیٰی حسینی نے اہم شخصیت کو کھری کھری سنا دیں
صارفین کے مطابق یہ سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے تاکہ ان کے یوٹیوب چینل کو ویوز ملیں جبکہ بعض صارفین کے مطابق ان کے پاس شادی کے علاوہ کوئی اور ٹاپک نہیں ہے بات کرنے کے لیے۔
Pakistan Image