لاہور(پاکستان امیج)ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے سے ریلوے پر اربوں روپے کا بوجھ پڑ گیا ہے جس کے بعد کرایوں ایک مرتبہ پھر سے اضافے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اور رواں ماہ کے شروع میں بھی ریلویز کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے تھے۔
حکام کے مطابق پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ تقریبا ساڑھے تین لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے ، ڈیزل کی فی لیٹر17.34 روپے کا اضافے سے ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 61 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ بڑھے گا ، اس لحاظ سے ایک ماہ کے دوران ساڑھے 18 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستانیوں نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے نکالنا شروع کر دیا
واضح رہے کہ 16 اگست اور یکم ستمبر کو بھی ریلویز کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے تھے، 16 اگست کو 10 اور یکم ستمبر کو مسافر ٹرینوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
Pakistan Image