محسن نقوی کے اہداف پورے نہ کرنے پر پی سی بی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر مستعفی

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عثمان وحید اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق عثمان وحید چیمپئنز ایونٹ کے لیے اہداف حاصل نہ کر سکے، پی سی بی نے پہلی مرتبہ تینوں فارمیٹ کے چیمپئنز کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئنز ایونٹس کو ڈومیسٹک کرکٹ کا فیس بنانے کے خواہشمند ہیں، جس کے لیے انہوں نے مختلف اہداف دیے۔

ذرائع کے مطابق رائٹس کے حوالے سے بھی عثمان وحید ٹارگٹ پورے نہ کر سکے، مقامی اور بین الاقوامی رائٹس بیچنے پر پی سی بی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق اسپانسرز کے حصول، بڈ پراسیس اور دیگر اہداف میں ناکامی پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے عہدہ چھوڑ دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *