وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کرنے پہنچ گئیں

رحیم یار خان(پاکستان امیج)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئیں۔

مریم نواز نے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر سپاہی بلال نے کہا کہ حوصلے بلند ہیں، ٹھیک ہو کر پھر مقابلہ کریں گے، دشمنو ں سے لڑتےرہیں گے۔

مریم نواز نے سپاہی بلال کو شاباش دی اور اسے قابل فخر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں جیسے ہیں، ان کی تکلیف اپنی پریشانی سمبھتی ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے زخمی جوانوں کے والدین اور اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔

ڈی سی آفس میں اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو کچے کے علاقے پر بریفننگ دی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں کچے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *