دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیرداخلہ

لاہور(پاکستان امیج) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ یہ پاکستان کی بقا اور نئی نسلوں کو پرامن اور محفوظ پاکستان دینے کی جگن ہے۔ قوم اور سیکورٹی فورسز اس جنگ میں شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *