کراچی(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایران حادثے کے متاثرین کیلئے معاوضہ کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے شہید کے خاندان کو 50لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ایران حادثے میں فی زخمی کو 10لاکھ روپے دیئے جائیں گے،مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہدا کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا۔
Pakistan Image