وزیراعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹو کو عشائیہ کی دعوت دیدی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو آج ڈنر کی دعوت دے دی۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو ڈنر کے موقع پر آج اہم ملاقات کریں گے۔ اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال کے ساتھ پیپلز پارٹی اور ن لیگ تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

علاوہ ازیں دیگر امور پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سندھ اور پنجاب کے رہنماؤں کے درمیان جاری بیان بازی اور سیاسی کشمکش پر بھی بات ہوگی۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں طے شدہ معاملات میں نظر انداز کرنے کا معاملہ بھی زیرِ غور لایا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *