ممبئی(پاکستان امیج)بھارتی ٹیلی ویڑن انڈسٹری کے مقبول ڈرامہ سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے اداکار محسن خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 31 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کو میں دیے گئے ایک انٹرویو میں محسن خان نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ‘ کی 1800 قسطیں مکمل ہونے کے بعد میں نے شوبز سے ایک سے ڈیڑھ سال کا وقفہ لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن صحت کی خرابی کی وجہ سے یہ عرصہ طویل ہوگیا‘۔32 سالہ بھارتی اداکار نے کہا کہ ’میں نے اتنے لمبے عرصے کیلئے وقفے پر جانے کا نہیں سوچا تھا، تقریباً ڈیڑھ سال کیلئے منصوبہ بندی کی تھی لیکن اس کے بعد میں بیمار پڑگیا، مجھے مائنر ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل یہ بات کبھی نہیں بتائی کہ اس دوران کچھ عرصے کیلئے ہسپتال میں داخل ہوا اور علاج کیلئے 3 ہسپتال تبدیل بھی کئے‘۔اداکار کے مطابق اس کے بعد میری قوت مدافعت کمزور ہوگئی اور میں ہر چند دنوں میں بیمار پڑ جاتا لیکن اب کافی بہتر ہوں۔
محسن خان نے اپنی بیماری پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ’ اس بیماری کوغیر الکوحل فیٹی لیور ڈیزیز (non-alcoholic fatty liver disease) کہا جاتا ہے، غیر اور کم مقدار میں لی گئی نیند، کھانے کی نامناسب مقدار اس بیماری کی وجوہات ہیں جو کہ آج کے طرز زندگی کیلئے ایک عام سی بات ہے لیکن ہمیں اس حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہے‘۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image