واپڈا کی جانب سے ارشد ندیم کو 50لاکھ روپے کا چیک بطور انعام دیا گیا

لاہور(پاکستان امیج)واپڈا کی جانب سے ارشد ندیم کو 50لاکھ روپے کا چیک بطور انعام دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق واپڈاہاؤس میں اولمپئین گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی،واپڈا کی جانب سے ارشد ندیم کو 50لاکھ روپے کا چیک بطور انعام دیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشدندیم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں پھر پوری پاکستانی قومی اور میڈیا کا شکرگزار ہوں،واپڈا نے بہت اچھے طریقے سے ویلکم کیا اور عزت دی،لیسکو نے ہمیں ملازمت دی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *