پاکستان مخالف قوتیں دہشتگردی کی حمایت اور مالی معاونت کر رہی ہیں: صدر زرداری

اسلام آباد (پاکستان امیج )متاثرینِ دہشتگردی کی یاد اور خراج عقیدت پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے تمام متاثرین دہشتگردی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی پیغام جاری کردیا۔
اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف 2 دہائیوں سے جاری جنگ کی پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان پہنچایا۔
اپنے پیغام میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف قوتیں دہشتگردی کی حمایت اور مالی معاونت کر رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *