اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

کراچی(پاکستان امیج)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کیخلاف درخواست پرفوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور 6ہفتوں میں تحریری جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہاکہ 6ہفتوں بعددرخواست غیرموثر ہو جائے گی،جسٹس یوسف علی سعید نے استفسار کیا کہ کیا 6ہفتوں بعد نائب وزیراعظم کی تقرری ختم ہو جائے گی؟عدالت نے کہاکہ فوری درخواست کی سماعت پر نوٹس کردیا ہے، اگلی تاریخ پر کیس کا جائزہ لیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *