لاہور(پاکستان امیج) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جنرل پاشا،افتخار چوہدری اور ایک سیاسی جماعت نے 2013 میں سازش کرکے پیپلزپارٹی کو پنجاب سے باہر نکالا۔
سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے پنجاب سے نکالنے کا نقصان اس جماعت کو بھی ہوا جو سازش کا حصہ تھی ، 2018 میں جنرل باوجوہ اور ثاقب نثار کا گٹھ جوڑ بھی سب کے سامنے ہے ، ہمارے ایک اتحادی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ طاقت میں ہو تو گریبان پکڑتے ہیں اور مشکل میں ہوں تو پاؤں پکڑ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کوئی اس غط فہمی میں نہ رہے کہ پیپلزپارٹی ایک صوبے کی جماعت ہے ، ہم پنجاب میں بھی پارٹی مضبوط کریں گے، بہت سے جگہوں پر پیلزپارٹی کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ میسر نہیں ہے۔
Pakistan Image