اسلام آباد (پاکستان امیج)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نشانِ حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر آصف زرداری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راشد منہاس شہید نے ملکی سلامتی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم راشد منہاس شہید کے جذبہ شہادت، حب الوطنی اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ راشد منہاس شہید جیسے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے، پوری قوم اپنے شہداء کی احسان مند ہے، قربانیوں کو یاد رکھے گی۔صدر مملکت کی جانب سے راشد منہاس شہید کے لئے بلندی درجات کی دعا بھی کی گئی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image