کیا ربیکا خان اورحسین ترین کا بریک اپ ہوگیا ؟

کراچی(پاکستان امیج)خوبصورت ڈیجیٹل تخلیق کار اور پاکستان کی صف اول ٹک ٹاکر ربیکا خان کی نئی بریک اپ ریل نے ربیکا اورحسین کے درمیان تعلقات کے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

ربیکا خان نے انسٹاگرام پر ایک بریک اپ ریل پوسٹ کی ہے ۔ ریل میں انہوں نے محبت میں ڈوبے دو لوگوں کے سفر کو دکھایا اور بریک اپ کے بعد ایک لڑکی کو روتا ہوا دکھایا ہے ، جو اس رشتے کے ٹوٹنے کے درد کو ظاہر کرتا ہے۔

اس انسٹاگرام ریل دیکھنے کے بعد سوشل میڈیاپرانکے رشتے کو لے کر مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہےاور ان کےتقریبا تمام فالوورزکا خیال ہے کہ وہ اپنے اور حسین کے بریک اپ کا ایک اشارہ دے رہی ہیں۔ اور یہ پوسٹ حسین کے انہیں چھوڑنے کے بعد پوسٹ کی گئی ہے۔ لیکن کئی مداحوں نےانہیں ہمیشہ خوش رہنے کی دعا بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ ربیکا خان نے جون میں اپنے بہترین دوست حسین ترین سے منگنی کی تھی۔ اور ان کے مداح اس منگنی پربہت خوش ہیں، جو اس رشتے کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *