پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(پاکستان امیج) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ تجربے کا مقصد جوانوں کی تربیت اور مختلف آلات کی کارکردگی جانچنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا، ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو سراہا، صدر اور وزیراعظم کی جانب سے کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی گئی،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *