اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے سیل کے دورہ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں عالمی قوانین کے تحت سہولیات کی فراہمی کے کیس میں اڈیالہ جیل میں ملزمان کے سیل کے دورہ کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق درخواستگزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزار سہولیات کا جائزہ لے کر عدالت میں رپورٹ پیش کرنا چاہتے ہیں،دیکھنا چاہتے ہیں ملزمان کو دی گئی سہولیات عالمی قوانین کے مطابق ہیں یا نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سیل کا دورہ کروانے کے احکامات دیئے جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *