انٹرنیٹ میں مسئلہ کیوں آ رہا ہے؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

کراچی(پاکستان امیج ) وائس چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن پاشا علی احسان نے کہا ہے کہ شاید کوئی تنصیب کی جارہی ہے جو ٹھیک طریقے سے اینٹی گریٹ (مکمل) نہیں ہورہی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاشا علی احسان نے کہا کہ انٹرنیٹ میں خلل سے آئی ٹی انڈسٹری کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، آئی ٹی سیکٹر میں بڑی کمپنیوں کی شکایات ہیں کہ ان کی لائنیں متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائر وال سے متعلق ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ہم مشاورت کرنا چاہتے ہیں اور کام کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک میں ڈالر لے کر آتے ہیں۔ پاشا علی احسان کا کہنا تھا کہ کل تک تو انٹرنیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہوا تھا، شاید کوئی تنصیب کی جارہی ہے جو ٹھیک طریقے سے اینٹی گریٹ نہیں ہورہا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *