گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھا دئیے

ممبئی(پاکستان امیج)سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے رہنما گوتم گمبھیر نے ایشیاکپ میں پاکستان کی سری لنکا کے ہاتھوں سپر فور مرحلے میں شکست پر بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا۔

ایشیاکپ کے براڈ کاسٹر کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے میچ کے اختتامی اوورز میں بابراعظم کی کپتانی پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زمان خان اور شاہین آفریدی اچھی باولنگ کروارہے تھے لیکن بابراعظم کی فیلڈ پلیسمنٹ مجھے سمجھ نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ جب سست رفتار سے شاہین اور زمان گیندیں کروا رہے تھے تو بابراعظم نے لانگ آف پر فیلڈر کو اوپر کیوں نہیں بلایا، اسی طرح کوشل مینڈس اور سدیرا سمارا وکرما کی سنچری شراکت کے دوران بابر نے پارٹنرشپ توڑنے کے بجائے پارٹ ٹائم باولرز سے باولنگ کروائی۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب کوئی پارٹنرشپ بننا شروع ہوتی ہے تو کپتان اپنی ایٹکنگ باولرز کو اوور دیتا ہے لیکن بابراعظم نے ایسا نہ کیا۔انہوں نے بابراعظم کو مشورہ دیا کہ درمیانی اوورز میں زیادہ جارحانہ انداز، وکٹیں لینے پر توجہ مرکوز کرنا، ہی آپکو میچ جتواسکتا ہے۔ بابر کو اپنی کپتانی میں بہتر ہونا پڑے گا کیونکہ ون ڈے کرکٹ ایسی نہیں کہ آپ غلطیاں کرتے رہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *