نادیہ خان نے فہد مصطفیٰ کی فٹنس دیکھ کر انہیں دلچسپ مشورہ دے دیا

کراچی (پاکستان امیج) معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اداکار فہد مصطفیٰ کی شاندار اداکاری اور فٹنس دیکھ کر انہیں اہم مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے نئے ڈرامہ سیریل” کبھی میں، کبھی تم” کے بارے میں بات کی۔ نادیہ نے کہا کہ اس ڈرامے کے لیے فہد مصطفیٰ نے اپنی فٹنس اور حلیہ بھی ویڈیو گیم کھیلنے والے نوجوان لڑکے کی طرح بنایا ہے جو قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کا کردار اور فٹنس دیکھ کر نوعمر لڑکیوں سمیت ہر عمر کی خواتین بھی ان کی دیوانی ہوگئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

نادیہ خان نے کہا کہ میری سہیلیاں بھی فہد مصطفیٰ کے پیچھے پاگل ہورہی ہیں، وہ مجھے میسجز کرکے کہتی ہیں کہ یہ فہد مصطفیٰ نے کیا کردیا، یہ کتنے تبدیل ہوگئے ہیں، یہ تو سب کے کرش بن گئے ہیں۔

اداکارہ نے فہد مصطفیٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ” آپ گھر سے باہر نہ نکلنا، ورنہ آپ خواتین اور نوعمر لڑکیوں سے خود کو بچا نہیں سکیں گے”۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *