کراچی (پاکستان امیج) کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار نے خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
آج نیوز کے مطابق ویڈیومیں موٹرسائیکل سوار کو ہراساں کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیومیں ملزم کا چہرہ واضح ہے جبکہ آگے بچہ بھی بیٹھا ہوا ہے واقعہ 12 اگست صبح کے وقت پیش آیا۔
کراچی کے علاقے مسلم ٹاؤن نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ موٹرسائیکل پر چھوٹے بچے کے ساتھ سوار نے نازیبا حرکت کی جسکی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ واقعہ 12 اگست کی صبح پیش آیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
Pakistan Image