معروف اداکارہ کومل عزیز نے جلد شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

لاہور (پاکستان امیج) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے جلد شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

دنیا نیوز کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کومل عزیز ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ شادی سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کومل عزیز کا کہنا تھا کہ میں ہر چیز پرفیکٹ چاہتی ہوں، پہلے تعلیم پر پوری توجہ دی پھر اداکاری میں بھی بھرپور محنت اور لگن سے کام کیا اور شادی بھی اسی طرح کروں گی۔

کومل عزیز نے کہا کہ شادی زندگی کا بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے جسے سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، میں نے سوچ رکھا ہے شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی، میں کاروباری شخصیت سے شادی کروں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب میری عمر 34 سال ہو چکی ہے جو کہ اچھی خاصی عمر ہوتی ہے اس لیے اب میں نے ہر حال میں جلد شادی کرنی ہے اور بہت جلد کرنی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *