پریرنا ٹھاکر کو کاسٹنگ ڈائریکٹر سے جنسی تعلق بنانے کی آفر، اداکارہ نے چیٹ لیک کردی

ممبئی (پاکستان امیج) بھارت کی ٹی وی اداکارہ پریرنا ٹھاکر کو کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جنسی تعلق بنانے کی پیشکش ہوئی ہے جس کی چیٹ انہوں نے لیک کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سےلکھا کہ اداکارہ کے ساتھی فنکار موہت پرمار نے بتایا کہ اداکارہ پریرنا نے انہیں میسج کرکے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا بتایا ہے۔ذرائع کے مطابق باندرہ میں ساڑھی کے ایڈ شوٹ کیلئے اداکارہ سے رابطہ کیا گیا تھا جس کیلئے انہیں 40 ہزار بھارتی روپے ملنے تھے۔

موہت پرمار کا کہنا تھا اداکارہ نے اسکائی لائن سپری پروڈکشن کے کاسٹنگ ڈائریکٹر کو میسج کیا اور شوٹنگ کا پوچھا جس پر ڈائریکٹر نے جواب دیا کہ یہ ایک ’کمپرومائز کام‘ ہے ایک بار ساتھ رات گزارنا ہوگی۔اداکارہ کے دوست کے مطابق پریرنا کے انکار پر انہیں زندگی برباد کرنے اور کام نہ ملنے کی سنگین دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی متعدد اداکارائیں پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی جانب سے کام کے بدلے جنسی تعلقات بنانے کی پیشکش کا انکشاف کرچکی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *