ڈی جی آئی ایس آئی اپنا چپڑاسی بھی نہیں رکھ سکتا وہ آرمی چیف کا مرہون منت ہوتا ہے

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اپنا چپڑاسی بھی نہیں رکھ سکتا وہ آرمی چیف کا مرہون منت ہوتا ہے، فیض حمید کے حوالے سے فیلڈ کورٹ مارشل اپنا قانونی راستہ خود اختیار کرے گا۔ انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو کسی بات کا نہیں پتا، انہیں جی ایچ کیو کے پاس جانے نہیں دیا جاتا، خواجہ آصف برائے نام وزیر دفاع ہیں انہیں کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی اپنا چپڑاسی بھی نہیں رکھ سکتا وہ آرمی چیف کا مرہون منت ہوتا ہے۔ اس وقت آرمی چیف جنرل باجوہ تھے، جنرل باجوہ سے بھی پوچھا جائے کہ آپ کی کمان کے نیچے یہ سب کچھ کیوں ہوا؟ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر جن افسران نے نقدی اٹھائی ان کا بھی کورٹ مارشل کیا جائے۔

عمر ایوب نے کہا کہ یہ بہت مضحکہ خیز بات ہے کہ نئے ضابطے اور نئے لوگ سیاسی ماحول کو خراب کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک آج تباہی کی جانب گامزن ہے۔

آج جو ہمارے ساتھ ہوا ہے، اس سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ جو بھی اہل اقتدار ہیں وہ نہیں چاہتے ہیں عوام اور اس ملک کا ایک روشن مستقبل ہو۔ آپ لاکھ تقریریں کریں، لاکھ امیدیں دلائیں لیکن حقیقت میں پاکستان کے عوام اور ان کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ جو ہورہا ہے ایسے یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ہم نے آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنی سیاست کی ہے۔
نئے ضابطے بنا کر سیاسی ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے ۔ اگر ہم سیاسی لوگوں نے سیاست پر بات نہیں کرنی تو کیا ہم ہرروز موسم کی صورتحال اور ایک دوسروں کے لباس پر گفتگو کرنا شروع کردیتے ہیں۔ یہ سیاسی عدم استحکام نہیں ختم ہوسکتا۔ یہ معیشت نہیں ٹھیک ہوسکتی۔ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ آپ ان کیلئے امید بھی ختم کررہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج کی طے شدہ ملاقات میں یہ شرط عائد کرنا کہ آپ لوگ عمران خان کے ساتھ سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے، یہ ناقابل قبول ہے ہم اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے اور عدالتوں میں بھی جائیں گے، یہ لوگ ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، عوام کے منتخب نمائندے ہیں، اگر ایسی صورتحال ہے تو پھر ہمیں پارلیمنٹ میں بھی سیاسی گفتگو نہ کرنے دی جائے،زور زبردستی سے ملک کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے،

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *