لاہور (پاکستان امیج)صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف سےصحافی نے سوال کر دیا کہ “کیا حکومت گر رہی ہے؟”
وزیر دفاع خواجہ آصف نے فوری اس کا جواب دیا کہ” اپوزیشن نے خود کو حوصلہ بھی تو دینا ہوتا ہے۔”
“جنگ ” کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کی گرفتاری سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے صحافی کو جواب میں کہا ’نو کمنٹ‘۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان میرے چھوٹے بھائی ہیں، ان سے متعلق زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔ ان کے مشورے سے بات کروں گا، کوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتا۔
صحافی نے سوال کیا کہ آج اجلاس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی گرفتاری پر کوئی بات ہوئی؟
جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا ’نو کمنٹ‘۔
Pakistan Image