بہاولپور میں ماں کی بروقت اطلاع پر نابالغ لڑکی کی بوڑھے سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

بہاولپور (پاکستان امیج) قطب پور پولیس نے ضلع لودھراں کے گاؤں محمد پور گھوٹا میں ایک نابالغ لڑکی کی عمر رسیدہ شخص سے شادی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق انہیں ایک بیوہ نے ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اطلاع دی کہ اس کے سسرال کے 3 افراد ریحان، عزیز اور اعجاز ان کی 14 سالہ بیٹی کی زبردستی شادی ایک بوڑھے شخص سے کر رہے ہیں۔شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزمان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *