کراچی(پاکستان امیج)ڈیفنس میں معروف اداکارہ کومبینہ طور پراغوا کرنے کی کوشش کی گئی ، ڈی آئی جی ساوتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساوتھ سے تفصیلات طلب کرلیں۔
شہرکے پوش علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نمرا خان کومبینہ طور پراغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔اداکارہ کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساوتھ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ڈی آئی جی ساﺅتھ کے مطابق مبینہ طور پروقوعہ تھانہ ساحل کی حدود میں پیش آیا ۔ متعلقہ تھانہ واقعے کی تحقیقات کررہا ہے خاتون نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔انھوں نے بتایاکہ اداکارہ کے رابطہ کرنے پر ان کی شکایت درج کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ساﺅتھ پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ واقعاتی شہادتوں کو موثر بتاتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ انصاف کی فوری فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔اداکارہ نمرا خان کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پروائرل ہو گیا،اداکارہ نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ ڈیفنس فیز8 میں مقامی ہوٹل کے باہر گاڑی کا انتظار کررہی تھی، ہاتھ میں موبائل فون اورکندھے پر بیگ موجود تھا، رش کی وجہ سے گاڑی میں فیملی پھنسے ہوئی تھی بارش ہو رہی تھی اس لئے آگے آکرکھڑی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اسی دوران تین افراد میرے پاس آکر رکے اورمجھے اغوا کرنے کی کوشش کی انہوں نے مجھے پکڑا اور پیٹ پر اسلحہ رکھ دیا میں نے شورشرابا کیا۔ میرے سامنے چار گارڈز بیٹھے ہوئے تھے مگر کسی نے نہیں سنا، میں نے اپنا تحفظ خود کیا اور موٹر سائیکل کو دھکا دیا ،میں بھاگی، وہ مجھے پیچھے سے گولی مارسکتے تھے میں چلتی گاڑی کے سامنے آگئی،گاڑی میں سوار فیملی نے مجھے بچالیا اس دوران مقامی ہوٹل کی پوری ٹیم باہرآئی اورمجھے ریسکیوکرلیا۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image