صنم جاوید کی دہشتگردی کے مقدمہ میں 7دن کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیاایکٹوسٹ صنم جاوید کی دہشتگردی کے مقدمہ میں 7دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمہ میں بلاجواز گھسیٹاجا رہا ہے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ نہیں، پٹیشنر پر الزام نہیں کہ وہ غیرقانونی طور پر اکٹھے اجتماع کا حصہ تھی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ضلع میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی جائے،حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جاسکے،ضلع میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی جائے۔

عدالت نے صنم جاوید کی دہشتگردی کے مقدمے میں 7دن کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی اور متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *