مریم نوازنے ارشد ندیم کو کونسی گاڑی تحفہ میں دی اور اس کا نمبر کیا ہو گا؟ زبردست اعلان

لاہور (پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے میاں چنوں ارشد ندیم کے آبائی گھر پہنچیں جہاں انہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے پر دس کروڑ روپے کا چیک اور ایک نئی گاڑی تحفہ میں دی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو ’ ہونڈا سویک ‘ کا نیا ماڈل زیر میٹر تحفے میں دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے اولمپکس میں کی گئی تاریخی تھرو کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرارشد ندیم کو گاڑی کا رجسٹریشن نمبر’پی اے کے 9297‘ (PAK 9297) الاٹ کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں بھارتی حریف کو شکست دیتے ہوئے تاریخی تھرو پھینکی جو کہ 92.97 میٹر تھی اور ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا لیا، ارشد ندیم کی 90 میٹرز سے زائد 2 تھروز نے اولمپکس دیکھنے آئے شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔

ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا گیا اور حکومت کی جانب سے ان پر انعامات کی بارش کر دی گئی ، وفاقی حکومت نے تو یوم آزادی کے موقع پر جاری خصوصی ڈاک ٹکٹ پر ارشد ندیم کی تصویر بھی شائع کی جبکہ اب انہیں وزیراعظم ہاوس میں دعوت پر مدعو کر لیا گیاہے اور اس کیلئے خصوصی طیارہ انہیں فیملی سمیت اسلام آباد پہنچائے گا۔

کچھ دیر قبل خبر سامنے آئی کہ پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی اس کامیابی پر مبارک با د دینے ارشد ندیم کے گھر پہنچے اور انہیں 5 لاکھ روپے کا چیک دیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *