اسلام آباد(پاکستان امیج)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ ملک میں 74فیصد افراد اپنے اخراجات پورے نہیں کرسکتے ،80فیصد نوجوان اس ملک میں نہیں رہنا چاہتے ،حکمران لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر کریں۔
حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاک ایران گیس لائن پاکستان کی اس وقت اہم ضرورت ہے،پاک ایران گیس پائپ لائن پر فوری کام ہونا چاہئے،عوام پر ٹیکسز عائد کئے جا رہے ہیں، تاجر اور صنعتکاروںں کو شکایات ہیں،ہماری ایکسپورٹ بھی متاثر ہو رہی ہیں،ایف بی آرٹیکس کو بڑھانے کے بجائے کرپشن کو بڑھارہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ فیض حمید کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتا،سمگلنگ بند ہو جائے تو پاکستان کے حالات بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے،امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ عوام مایوس ہوں، 40دن سڑکوں پر موجود رہیں گے،تاجروں سے مشاورت جاری ہے، ان کا کہناتھا کہ ہمارے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں،یہ جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں25کروڑعوام کا مسئلہ ہے،آئی پی پیز کو رو رہے تھے، مٹیاری میں 4ہزار میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے بھی کیپسٹی چارجز آ گئے۔
Pakistan Image