عوام کیلئے خوشخبری! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

اسلام آباد (پاکستان امیج ) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری آگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اب تک کی ورکنگ کے تحت پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15 اگست کو بھیجے گا، وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *