اسلام آباد(پاکستان امیج)یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آئین کے آرٹیکل 45کے تحت سزاؤں میں کمی کی منظوری دی گئی،سزاؤں میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا،سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوس اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوںں پر نہیں ہوگا، زیادتی، چوری، ڈکتی ، اغوا اور دہشتگردی میں سزایافتہ مجرموں پر اطلاق نہیں ہوگا۔
Pakistan Image