اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے مختلف پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنماؤں کی اپیلیں منظور کر لیں،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اکثریتی فیصلہ دیا،جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
Pakistan Image