قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان

کراچی(پاکستان امیج)قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق قومی بچت مرکز نے 3مختلف سکیموں پر نئی شرح کےریٹ جاری کردیئے،سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کے 19فیصد مقررکردی،شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح 1.34فیصد کم کرکے 17.90فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ سروااسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کمی سے 19فیصد مقرر کردی گئی،قومی بچت کی دیگر تمام سکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہیں،ماہرین کاکہنا ہے کہ شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گرنے کااشارہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *